ملتان سلطان اور قاسم بیلہ کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) آل ملتان شعیب بلوچ میموریل فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو سیمی فائنل میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ ہمالیہ کلب اور ملتان سلطان کلب کے مابین ہوا۔ فیلڈ میچ میں دو گول سے برابر رہے۔ فیصلہ پنلٹی ککس پر ملتان سلطان نے سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے جیت لیا۔ دوسرا میچ شیخ داؤد کلب اور قاسم بیلہ کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جو کہ قاسم بیلہ نے چھ سات سے جیت لیا۔