محکمہ لائیوسٹاک کی نااہلی مویشیوں میں امراض پھیلنے لگے
بہاولپور(نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیوسٹاک کے افسران اورعملہ نے لوٹ مارکابازار گرم کررکھاہے مویشی پال کاشتکاروں کے جانوروں کوویکسین لگانے کی بجائے پرائیویٹ طورپرفروخت کرتے ہیں اورکاشتکاروں سے رقوم لے کران کے جانوروں کے علاج معالجہ میں مصروف رہتے ہیں جبکہ سرکاری طورپراپنی ڈیوٹی نہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں کے جانوروں میں مختلف وبائیں پھوٹ رہی ہیں کاشتکاروں نے حکام بالاسے فوری نوٹس لے کرکاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔