خورشید بیگ میلسوی جیسے شاعر اور انسان خطے میںنایاب ہیں: مقررین
میلسی (نامہ نگار) خورشید بیگ میلسوی جیسے اچھے شاعر اور انسان خطے میںنایاب ہیں ان کی وفات سے ادب کا ایک دور ختم ہواجس پر شعراء حالت اندوہ میں ہیں وہ اپنے نام کی طرح ادب کے آفتاب تھے اور ان کا تخلیقی لب ولہجہ ندرت کا حامل تھا ان خیالات کا اظہار ملتان کے شاعر ممتاز اطہر نے بزم سخن میلسی کے زیر اہتمام خورشید بیگ میلسوی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں صدارتی خطاب میں کیا ۔ تقریب میں قاضی نعمان احمد انصاری نے کہا کہ مرحوم بزم فکر ادب لیاقت آباد کے بانی سیکرٹری تھے۔ شرر صہبائی، سید انجم ، جعفری، تنویر ہاشمی مرحوم کے قریبی احباب تھے ۔ افسانہ نگار جاوید اختر بھٹی نے کہا کہ مرحوم اگر اختلاف رائے رکھتے تو وہ اختلاف ذات تک نہیں پہنچتا تھا فیصل آباد کے شاعر احمد مختار صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے بیانیے اور اظہاریے کو شعر میں منفرد اسلوب سے منتقل کرتے تھے۔
حافظ وقار ٗ رانا نوشاد قاصر ٗ علی حسین جاویداور یاسر فراز اور اعجازدانش نے کہا کہ انہوں نے ادب کی روشنی سے میلسی کو منور کیا شاعر مضطر فیروز پوری نے منظوم خراج تحسین پیش کیا جبکہ علا مہ ماہر کرنالی اورامریکہ کے گلزار رانا نے ویڈیو لنک پر منظوم کلام پیش کیا۔