لیز مدت ختم ہونے پرمعروف فاسٹ فوڈز پوائنٹس سیل
ملتان ( سپیشل رپورٹر ) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر لیز مدت ختم ہونے پر گلگشت میں واقع پیزا ہٹ کو سیل کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ واسا کی اراضی پیزا ہٹ کو 1999 میں 20 سالہ لیز پر دی گئی تھی اور معاہدے کے مطابق لیز مدت دسمبر 2019 میں ختم ہو چکی تھی غیر قانونی طور پر کرایے پر دئیے گئے برگر کنگ کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے اسے بھی سیل کر دیا گیا دونوں تنصیبات کے سٹور بھی مکمل خالی کروا لیئے گئے۔