ماسٹر محمد رمضان کی بے داغ سروس اساتذہ کیلئے باعث فخر ہے : چودھری ناصر
جلہ جیم (نامہ نگار) گور نمنٹ ہائی سکول فتح پور کے ہیڈماسٹر چوہدری محمد ناصر نے کہا ہے کہ مثالی استاد اپنی تدریسی مہارتیں سے طلبہ میں انقلاب لاتے ہیں ماسٹر محمد رمضان کی بے داغ سروس اساتذہ کیلئے باعث فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول اساتذہ کی جانب سے ماسٹر محمد رمضان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی پارٹی سے خطاب میں کیا۔بعد ازاں انکے اعزاز میں نجی ہوٹل میں اساتذہ کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔