شہید ایف سی اہلکارفوجی اعزاز کے ساتھ کوٹ سلطان میں سپرد خاک
کوٹ سلطان(نامہ نگار )مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے کوٹ سلطان کے رھائشی ایف سی کے صوبیدار عابد حسین سہو کو فوجی اعزاز کے ساتھ کوٹ سلطان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق کوٹ سلطان کے رھائشی عابد حسین سہو مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہو گئے تھے۔جن کی میت بلوچستان سے کوٹ سلطان لائی گئی۔ توشہریوں نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ شہید کی نماز جنازہ ان کے گھر پر ادا کی گئی جس میں عسکری حکام سمیٹ شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کی میت کو سلامی دی گئی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان شیخ صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی ایک بیوہ 2 بیٹے 3بیٹیاں سوگوار ہیں۔