ایڈیشنل آئی جی کاکچے کا دورہ ‘ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا معائنہ
جام پور‘ڈیرہ غازی خان‘راجن پور‘کوٹ مٹھن (نمائندوں سے) ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او قانون شکنوں کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف پولیس اہلکاروں کی ہمت کوداد دینے کے لئے کچے کے علاقہ میں پہنچ گئے،اعلی افسران کو دیکھ کر بہادر اہلکار جزباتی ہو گئے،پاکستان زندہ باد کے نعرے،تفصیلات کے مطابق حکومت نے ضلع راجن پور میں کچے کے علاقہ کو قانون شکن اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئے نتیجہ خیز ،،رول آف لا،،آپریشن کا آغاز کر دیاہے،مربوط اور منظم حکمت عملی اور قانون نافز کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد شروع کئے جانے والے اس آپریشن کی براہ راست نگرانی آر پی او محمد فیصل رانا کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او محمد فیصل رانا پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور قانون کے نفاز کے لئے ان کی فرض شناسی کی داد دینے کے لئے کچے کے علاقہ میں پہنچ گئے،ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے دونوں کمانڈنگ افسران کا استقبال کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال نے کہا کہ راجن پور کی بہادر پولیس کچے کے علاقہ میں قانون کی عملداری کے حوالے سے جس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ریجن کی کمانڈ فیصل رانا جیسے پرو فیشنل پولیس افیسر کے ہاتھ میں ہے ،جو قانون کے دائرے میں قانون شکنوں کو قانون شکنی سے توبہ کروانے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانے کی قابل رشک تاریخ رکھتا ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ نہ کوئی کچے کا علاقہ ہے نہ کوئی پکے کا علاقہ ہے ،معاشرے میں ہر علاقہ قانون کا علاقہ ہے اورقانون کا علاقہ کچا پکا نہیں بلکہ پختہ ہوتا ہے ،فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف اہلکار مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں ،آپ مجھے دن کو بلائیں،شام کو یا رات کو میں موقع پر آکر خود اپ بہادر جوانوں کی پشتی بانی کروں گا