ڈاکٹر عادل شہادت‘ دینی جماعتوں کے قائدین‘ علماء کا کل اسلام آباد میں مظاہرہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مختلف جماعتوں کے قائدین اور ممتاز علما کرام نے ڈاکٹر عادل شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالے سے ہڑتال کے بعد احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیاہے ،کل 19 اکتوبر کواسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا،ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے ہوں گے بعد ازاں صوبائی مقامات،گورنر ہاؤسز اور وفاقی دارالحکومت میں دھرنے بھی دیئے جاسکتے ہیں،علما کرام نے کہا کہ ڈاکٹرعادل خان کی شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں یہ قومی سانحہ ہے، ڈاکٹر عادل خان کی شہادت ملک وملت کاناقابل تلافی نقصان ہے،قومی سلامتی کے ادارے اور حکمران ڈاکٹرعادل خان کی شہادت کو چیلنج اور ٹیسٹ کیس سمجھ کرہینڈل کریں اور قاتلوں کو گرفتار کریں ان خیالات کا اظہار متحدہ سنی کونسل،وفاق المدارس،جمعیت علما اسلام،اہلسنت والجماعت،جمعیت اہلسنت،مسلم سٹودنٹس آرگنائزیشن،پاکستان شریعت کونسل سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین مولاناقاضی عبدالرشید،مولانا ظہوراحمد علوی،حافظ مقصود احمد جمعیت اہلحدیث، مولانا نذیر فاروقی، مولانا عبدالکریم، صاحبزادہ مفتی اویس عزیز ہزاروی اور دیگر نے اسلام آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران