نشتر میں کرونا مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی‘ 8 وینٹی لیٹر پر
ملتان (سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال میں کرونا مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری زیر علاج کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں کرونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ 06 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کرونا کے شبہ میں 10 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔