ہنگامہ کیس: رانا ثناء‘ کیپٹن (ر) صفدر سمیت 27 لیگی کارکنوں کی ضمانت میں 27 اکتوبر تک توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب دفتر لاہور کے باہر ہنگامہ آرائی و توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد رانا ثناء اللہ ایم این اے‘ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، مرزا جاوید ایم پی اے، سیف الملوک کھوکھر سمیت 27 لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ و دیگر ریکارڈ طلب کر لیا۔ ہفتہ کے روز رانا ثناء اللہ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔ ملزموں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں 23 روز بعد انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کی گئی۔ پولیس جان بوجھ کر درج مقدمہ کا چالان پیش نہیں کر رہی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر تفصیلی بحث کرنے کا حکم دے دیا۔