جڑانوالہ: رواں ماہ زیادتی کے 148 مقدمات درج ہوئے 54 ملزموں کو جیل بھجوا دیا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )جڑانوالہ سرکل پولیس نے رواں ماہ زیادتی ، زنا بالجبر کے 148مقدمات کا اندراج کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 ستمبر تک ڈویژن جڑانوالہ میں اغواء زنابالجبر کے 148 مقدمات درج کروائے گئے ہیں جن میں سے 54 مقدمات کے چالان کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے 72 مقدمات عدم شواہد و ثبوت کی بنا پر خارج ہوئے 25 مقدمات زیرتفتیش ہے ۔