موٹر وے1 -M پر آئل ٹینکر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب الٹ گیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) موٹروے پولیس تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور صورت حال پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق ایک آئل ٹینکر JQ-4855, جس میں 44 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا،راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہا تھا،ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب الٹ گیا۔واقعہ کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس ہمراہ فائر ٹینڈر،ایمبولینس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے، موقع پر پہنچ گئی اور صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔آئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے ڈیزل کا اخراج جاری تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظرموٹروے رشکئی سے صوابی تک بند کردیا گیا اور ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔تمام احتیاطی تدابیر اٹھاتے ہوئے آئل ٹینکر ہٹا کر روڈ کلیئر کر کے موٹروے کو صوابی سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔آئل ٹینکر میں دو افراد موجود تھے جو مکمل طور پر محفوظ ہے۔