سرگودھا: گھر سے ماں اور 2 بچوں کی 2 روز پرانی نعشیں برآمد، مقتولہ کا شوہر غائب
سرگودھا(نامہ نگار ) سیٹلائٹ ٹائون میں واقع ایک گھر سے ماں اور اس کے 2بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ مقتولہ کا شوہر غائب ہے، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کی حدود میں واقع علاقے یوسف پارک میں ایک گھر سے 3لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، لاشوں کی شناخت 40سالہ نسرین ، 13سالہ ارم اور 2سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے، ارم اور احمد نسرین ہی کے بچے بتائے گئے ہیں، افراد کے قتل کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹائون تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشیں کم از کم 2روز پرانی ہیں اور انہیں مبینہ طور پر زہر دے کر مارا گیا ہے، مقتولہ نسرین کا شوہر غلام عباس غائب ہے ، واقعے کی ہر رخ سے تفتیش جاری ہے۔