بھیرہ: سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری سپلائی بند کرنے پر صارفین نے اہلکار کو پکڑ لیا
بھیرہ (نامہ نگار) سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھیرہ میں ایک عرصہ سے جاری ہے۔ سوئی گیس کا ایک اہلکار رات دس سے گیارہ بجے کے درمیان شہر کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے لگائے گئے ٹی بی ایس سے گیس کی سپلائی بند کر دیتا ہے جسے صارفین نے گزشتہ روز رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر اس کی جان چھوٹی مگر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پھر بھی جاری ہے جو صبح 5 بجے تک جاری رہتا ہے ۔