مولوی صاحبان
مولوی صاحبان کی یہ حالت ہے کہ اگر کسی شہر میں دو جمع ہو جائیں تو حیات مسیح یا آیات ناسخ و منسوخ کیلئے باہمی نامہ و پیام ہوتے ہیں اور اگر بحث چھڑ جائے اور بالعموم چھڑ جاتی ہے تو جوتیوں میں ایسی دال بٹتی ہے کہ خدا کی پناہ۔ پرانا علم و فضل جو علمائے اسلام کا خاصہ تھا‘ نام کو بھی نہیں۔
(کتاب افکار اقبال/ مصنف ڈاکٹر جاوید اقبال)