ایک تصویر ایک کہانی…
بلقیس بیگم پھل فروخت کرتی ہے۔ خاوند بھی ریڑھی پر پھل فروخت کرتا ہے۔ چار بچے ہیںخاتون نے بتایا کہ صبح سویرے اٹھ کر سبزی منڈی جاتے ہیں اور وہاں سے پھل خرید کر لاتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ شام کو بچے روٹی کھا لیتے ہیں۔ اب فکر تو زیادہ اس بات کی ہے۔ اگر بچے تعلیم نہ حاصل کر سکے تو انکو بھی مزدوری ہی کرنا پڑے گی۔ کوشش کر رہی ہوں کہ بچے تعلیم حاصل کر لیں تاکہ انکا مستقبل بہتر ہو سکے۔ حکومت جہاں غریبوں کے لئے پناہ گاہیں بنا رہی ہیں اسی طرح غریبوں کے بچوں کے لئے تعلیم بھی فری کر دے تاکہ غریب کے بچے بھی اچھی تعلیم حاصل کر کے اچھی ملازمت کر سکیں۔(فوٹو:اعجاز لاہوری)