آٹا اور چینی نایاب ‘وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں:مسلم لیگ ن نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)آٹا اور چینی نایاب ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب میں آٹا،چینی اور سبزیاں نایاب ہوگئی ہیں۔پنجاب گندم اور چینی کے حوالے سے خودکفیل صوبہ ہے۔لیکن پنجاب میں گندم اور چینی غائب ہوگئے ہیں۔چینی مافیا اور آٹا مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔حکومت ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔