پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی زیر اہتمام ڈپلوموں کے سالانہ نتائج کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لا ہور کے زیر انتظام ہونے والے ڈپلومہ جات ایسوسی ایٹ انجنیر ،ڈریس ڈیزاینگ اینڈ ڈریس میکنگ ،ان کامرس ، میٹرک ٹیک اینڈ میٹرک ووکیشنل کے پہلے سالانہ امتحان 2020کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، چیئر مین ٹیوٹا پنجاب علی سلیمان صدیق اور چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ناظر خان نیازی نے بٹن دبا کر رزلٹ کی اشاعت کر دی۔ ۔امتحان میں شامل ہونے کے لیے ایک لاکھ ستر ہزار سات صدسو چھبیس (170,726) طلباوطالبات نے داخلہ بھیجا ۔ Covid-19 پروموشن پالیسی کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار گیارہ (150,011)کامیاب قرار پائے۔