افسران و ملازمین کمپنی کی ترقی کیلئے محنت کریں: میپکو چیف محسن رضا خان
ملتان (نیوز رپورٹر)بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایس ڈی اوز اور ایکسین کو ایوارڈ دیں گے اور ان کی خدمات کو سراہاجائیگا ۔کارکردگی کی بناء پر ہر آپریشن سرکل سے افسران و سٹاف کو انعامات و اعزازات سے نوازاجائیگا۔ افسران و ملازمین کمپنی کی ترقی کیلئے محنت کریں اور اپنی صلاحیتیں بروئے کارلاکر اہداف کا حصول ممکن بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے آپریشن سرکل خانیوال کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران موسم سرما میں سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کریش مینٹی نینس پروگرام میں مکمل کریں۔ سٹاف کی ٹی اینڈ پی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔