رحیم یار خان کے دیہی علاقوں میں یوٹیلٹی سٹورز موبائل سروس کا آغاز
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ریجن رحیم یار خان نے دورافتادہ و دیہی علاقوںمیں عوام کو سستے داموں اشیاء روزمرہ فراہم کرنے کیلئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا۔ ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن عدنان صدیقی نے بتایا کہ وزیر اعظم کے احکامات اور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی ہدایت پر ریجن رحیم یار خان میں بھی ایسے علاقے جہاں یوٹیلٹی سٹورز موجود نہیں عوامی سہولت کیلئے موبائل سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔