گوجرانوالہ جلسہ کی کامیابی سے حکومتی وزراء کی چیخیں نکل گئیں : یوسف کسیلیہ
گگو منڈی (نامہ نگار) گوجرانوالا کے تاریخی جلسہ کی کامیابی سے حکومتی وزراء کی چیخیں نکل گئیں اب ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوامی نعرہ بن گیا ہے ان خیالات کا مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی چوری محمد یوسف کسیلیہ نے گوجرانوالا سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کال پر جس طرح ملک کے طول و عرض سے عوام گوجرانوالا پہنچے اس کی مثال نہیں ملتی اور یہ پاکستان کے کامیاب ترین جلسوں میں سے ایک ہے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ووٹ کو عذت دو کا نعرہ اب ملک کے بچے بچے کی زبان پر ہے اب کسی کو مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بہت جلد ملک کی نا اہل حکومت سے جان چھوٹ جائے گی ۔