کمشنر سے متحدہ میلاد کونسل کے وفد کی ملاقات جلوس ہائے میلاد کے مسائل سے آگاہ کیا
ملتان ( سماجی رپورٹر ) متحدہ میلاد کونسل کے وفد نے جاوید اختر کمشنر ملتان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جلوس ہائے میلاد کے مسائل پر روشنی ڈالی جس پر کمشنر ملتان نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبیؐ منانا ہم سب پر لازم ہے اور جلوسوں کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ ملاقات میں شریک متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف قریشی ‘خواجہ ندیم مدنی صدیقی‘ علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی‘ حاجی اقبال عادل ‘ ملک عامر علی وینس شریک تھے۔