لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس امیر بھٹی کل سے ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کرینگے
ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی 19 اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ لاہور کی جانب سے دسویں نظر ثانی کے مطابق ملتان بنچ میں آئندہ ہفتے 3 ڈویژن اور 9 سنگل بینچز فرائض انجام دیں گے۔اس ضمن میں جاری کردہ روسٹر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی 19 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک ملتان بیچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔