گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈز‘ نمبر پلیٹس کی گھروں تک فراہمی جلد شروع ہو گی
ملتان (سماجی رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹوں کی سائلین کے گھروں تک فراہمی بہت جلد شروع ہوجائے گی اس ضمن میں سیکرٹری ایکسائز پنجاب وجیہ اللہ کنڈی کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کارپوریشن سے مذاکرات ہوگئے ہیں اور آئندہ چند دنوں تک نمبر پلیٹوں کی تقسیم شروع ہوجائے گی علاوہ ازیں ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایکسائز دفاتر میں رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کی لسٹیں آفس میں آویزاں کی جائیں تاکہ سائلین کو سمارٹ کارڈ بارے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات درپیش نہ آئیں انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر صوبوں سے خریدی گئی گاڑیوں کی اب پنجاب نمبر پر ری رجسٹریشن کی جائے گی اور سائلین ان گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی بھی پنجاب میں ممکن ہوجائے گی ۔