مری، تحصیلدار ، سب رجسٹرار اور رجسٹری محرر کی معطلی ، تاحال تعیناتی نہ ہو سکی
مری(نامہ نگار خصوصی) مری کے تحصیلدار وسب رجسٹراراوررجسٹری محرر کی معطلی کے بعد تاحال ان پوسٹوں پر کوئی تعیناتی نہ ہوسکی ہے جس سے جہاں جائیدادوں کی خریدوفروخت کیلئے دوردراز سے آنے والے لوگوں اورمقامی افراد کو شدید مشکلات کاسامنا ہے وہاں حکومت کے خزانے میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہورہا ہے عوامی حلقوں نے فوری طور پر مری میں ان پوسٹوں پر تعیناتی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔