گرلز ہائی سکول حضروکو اپ گریڈ کیا جائے، سیٹھ پرویز
حضرو (نامہ نگار) سماجی و سیاسی شخصیت سیٹھ پرویز یوکے سے واپس وطن پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشیر ماحولیات سے اپیل کرتے ہیں ہمارے گرلز ہائی سکول کو اپ گریڈ کیا جائے، گائوں جلالیہ کی طلبا ء کو حصول تعلیم کیلئے دو ر جانا پڑتا ہے، محلہ اتمان خیل نکاسی آب کے مسائل سے دوچارہے، یہ مسئلہ حل کیا جائے۔ میں ہمدرد کمیٹی جلالیہ کی خدمات کو سراہتا ہوں جنہوں نے گائوں کی صفائی کا سارا نظام سنبھال رکھا ہے، 45واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانا ، ملک امین اسلم کی علاقے کیلئے خدمات ہیں ، جہاں پر عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوتا ہے، ہم اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں پلے گرائونڈ منظور کراکے دیا جائے۔