سارے کرپشن کو بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، اعجاز خان
حضرو (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے سینئر راہنما اعجاز خان نمبردار گائوں اصغر، نے اپنے بیان میں کہا کہ سارے چور اپوزیشن اکٹھے ہو کر بھی عمران خان حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے ، یہ سارے کرپشن کو بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، چوروں ڈاکوئوں کے امام عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ اپوزیشن پاک فوج آئی ایس آئی کے خلاف بیان بند کریں، فوج ہمارا ایک مضبوط ادارہ ہے ۔ آئی ایس آئی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ اپوزیشن والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔ اس موقع پر حاجی مشتاق میر، طارق ٹوانہ، بلال احمد ، سابق ممبر مولانا رفاقت، سیٹھ پرویز خان بھی موجود تھے۔