پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ، قومی یکجہتی کی علامت ہے، سردارحامد
فتح جنگ (نامہ نگار ) تحصیل فتح جنگ کی معروف شخصیت سردارحامد خان اجوالہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ اور قومی یکجہتی کی علامت ہے تین بار وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے والے میاں نواز شریف پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے ملک دشمن طاقتوں کو خوش کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ سابق ضلع ناظم اٹک وممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی جانب سے مہنگائی اور کرپشن سے متعلق آواز اٹھانا حقیقت پر مبنی ہے کرپشن نے پہلے ملک کی جڑیں کمزور کیں جبکہ اب نچلی سطح کی کرپشن اور مہنگائی نے عوام کو معاشی بدحالی سے دوچار کر دیا ہے کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے سے غریب او رمتوسط طبقہ انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہو چکا ہے زرعی ملک میں معیاری بیج او رکھاد زمینداروں کی پہنچ سے باہر ہیںسرکاری دفاتر میں روز مرہ کے کاموں کیلئے جانے والے سائلین کی حالت زار انتہائی قابل رحم ہے جن کو چھوٹے سے چھوٹے کام کیلئے بھی بھاری رشوت کا سہارا لینا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کیں تھیں لیکن افسوس کہ موجوہ صورتحال میں عوام کے اندر سخت مایوسی پھیل رہی ہے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے مہنگائی کرپشن اور زمینداروں کی مشکلات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔