پاکستان پیپلزپارٹی نوجوانوں کو شاندار مستقبل دیگی ، طیب محمود چٹھہ
اسلام آباد (نو ائے وقت رپو رٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی نوجوانوں کو شاندار مستقبل دیگی ۔ موجودہ حکومت نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ بلاول بھٹوزرداری پر قوم کی نظریں لگی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار طیب محمود چٹھہ صدر پیپلزسپورٹس ونگ مرکزی پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ صدر پی پی پی اسلام آباد ،ڈاکٹر ملک محمد نذیر اعوان صدر سپورٹس ونگ اسلام آباد ، جنرل سیکرٹری راجہ عبد القدیر ، ملک عامر اعوان سیکرٹری فنانس ، سینئر نائب صدر امتیاز علی ، ملک امجد ، فضل شاہ ، ملک قاسم ، راجہ عامر ظفر ،محمد یٰسین جوئیہ اور دیگربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بلاول بھٹوکی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ طیب محمود چٹھہ نے کہا کہ کھیلوں کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھائیں گے نوجوان بلاول بھٹو کے دست و بازو ہیں۔ راجہ شکیل عباسی اور ڈاکٹر ملک نذیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوجرانوالہ کے کامیاب جلسے کے بعد جعلی حکمرانوں کو ایک ماہ تک نیند نہیں آئے گی ابھی تو پہلا جلسہ ہوا ہے اپوزیشن جماعتوں کے متحرک ہونے سے حکمران بے چین ہو گئے ہیں پی ڈی ایم کے جلسے کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے جیالے ڈرنے والے نہیں ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا مگر اب ان سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے ۔