مندرہ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں نمائندوں کی بے حسی کا ماتم کرنے لگیں
مندرہ ( نامہ نگار)مندرہ تا گنجا میرا ،مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ روڈ اس قدر ٹوٹ پھوٹ چکے ہے کہ منتخب نمائندوں کی بے حسی کا ماتم کر رہے ہیں، منتخب نمائندے کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ الیکشن سے قبل مذکورہ روڈ کی تعمیر کے لیے سروں پر کفن باندھ کر احتجاج کرتے نہیں تھکتے تھے مگر اب منتخب ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور متعدد بار اب روڈوں سے گذر نے کا باوجود ان روڈ کی تعمیر کے لیے کبھی لب کشائی نہیں کی جو کہ انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اب وہ لوگ جو تبدیلی کے لیے پیش پیش تھے اب سوشل میڈیا پر روڈز کی از سر نو تعمیر کے لیے دبے لفظوں میں خود احتجاج کر رہے ہیں روڈ کی خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ بارشوں کے دنوں میں بڑے بڑے کھڈے تالابوں کی منظر کشی کرتے ہیں اور اس روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کی گا ڑیاں ہر روز میکنک کے پاس کھڑی نظر آتی ہیں موہڑہ مندو تا گنجا میرا روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بنا پر دو گاڑیاں کراس نہیں ہو سکتی عوامی و سماجی حلقوںشیر افگن قریشی ، سردار فیصل ،مرزا عدالت حسین ،پروفیسر تنویر اشرف قریشی ،حسیب نذر قریشی ، حکیم ارشد قریشی و دیگر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گی الفور مذکورہ روڈز کی از سر نو تعمیرکی جائے ۔