کھوڑ میں جشن عیدمیلاالنبی کے تمام پروگرامز کو حتمی شکل دیدی گئی
کھوڑ(نامہ نگار)ہرسال کی طرح اس سال بھی کھوڑ شہر،کھوڑ کمپنی اور گردونواح میں عید میلادالنبی مذہبی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا یکم ربیع الاول کوکھوڑ شہر میں استقبال ربیع الاول کے نام جلو س نکالا جائے گا جو چشمہ والی مسجد سے شروع ہوکر مرکزی جامع مسجد کے پاس اختتام پذیر ہوگا2ربیع الاول کو کھوڑ کمپنی میں علامہ مفتی پیر احمد رضا سیالوی بعد از نماز مغرب مسجد لاری اڈہ میں خطاب فرمائیں گے 3ربیع الاول کو آمد مصطفیٰ کے نام سے جلوس نکالا جائے گا جو بعداز نماز عصر فیضان مدینہ سے شروع ہوکر گول ڈھیری پر اختتام پذیر ہوگا 4ربیع الاول کو بعد از نماز مغرب جامع مسجد کھوڑشہر جامع مسجد نور مصطفیٰ اختتام پذیر ہوگا کھوڑ کمپنی میںبعد از نماز مغرب جلوس قاضی برادران کے گھر جائے گا۔5ربیع الاول کو کھوڑ کمپنی میںعظیم الشان جلوس میلادمصطفیٰ مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوکر مسجد غلام جنت بی بی اختتام پذیر ہوگا جس سے علامہ عبدالنوید خطاب کریں گے 25اکتوبر بروزاتوار میلاد ریلی مرکزی جامع مسجد کھوڑکمپنی سے شروع ہوکر کھوڑ شہر میں اختتام پذیر ہوگی ۔