بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے تربیت اور جسمانی فٹنس کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے پر فخر ہے۔وہ جمعہ کے روز کراچی میں جسمانی اہلیت اور خامیوں پر قابوپانے کے نظام کی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ جنگی ٹیکنالوجی میں جدت کے باوجود فوجیوں کی بنیادی تربیت ، جسمانی فٹنس اور تربیت کے معیارات برقرار رکھنے سے منسلک ہے۔بری فوج کے سربراہ نے چیمپئن شپ میں جیتنے والے اور نوجوان فوجیوں میں انعامات تقسیم کئےگوجرانوالہ کی کور کی ٹیم نے آرمی PACES چیمپئن شپ جیت لی جبکہ انجینئر سینٹر کی ٹیم نے ساتویں ینگ سولجر PACES چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024