مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے حریت رہنماءجاوید احمد میر کو سرینگر سے گرفتار کرلیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی بی آئی نے جاوید احمد میر کو سرینگر میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور وادی کشمیر سے باہر منتقل کردیا۔ سی بی آئی نے انہیں 25جنوری 1990کو سرینگر کے نواح میں ایک حملے میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے قتل سے متعلق ایک جھوٹے مقدمے میں حراست میں لیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاوید احمد میر کو جموںکی ٹاڈا عدالت میں پیش کیاجاسکتا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38