وزیر اعظم عمران خان کا بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یک جہتی کااظہار
وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یک جہتی کااظہار کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے وزیرِ اعظم آفس میں سہ پہر تین بجے سائرن بجایا گیا اور پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سائرن بجتے ہی وزیر اعظم آفس کے افسران و سٹاف نے کھڑے ہوکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا۔