لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جج صاحبان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے ان سے حلف لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جج صاحبان کی تقریب حلف برداری ہائی کورٹ کے ججز لائونج میں ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ کے جج صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، وفاقی و صوبائی لا افسران اور وکلا نے شرکت کی ۔مستقل ہونے والے جج صاحبان میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024