مشیر تجارت عبدالررزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست جانب گامزن ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کی بہتر کیلئے سخت فیصلے کئے اور ان میں معیشت کو دستاویزی بنانا بھی ایک اہم حصہ ہے ہم نے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیناہے ، جمعہ کے روز مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ،تجارت ا ور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ٹریڈ آفیسرز کا اہم کردار ہوتاہے ، مشیر تجارت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو درست شکل دینے کے سخت فیصلے کئے ہیں جبکہ ای کامرس کے نفاذ سے برآمدات میں اضافہ ہو گا ، ٹیکسٹائل ، انجینئرنگ ، کیمیکل اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے معیشت کو دستاویزی شکل دینے جیسے فیصلے کئے اور معیشت کو دستاویزی بنانے سے ملک کا فائدہ ہے جبکہ ملکی معیشت اس وقت درست سمت میں جا رہی ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024