فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بجائے فی الحال گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں 13 اکتوبر سے جاری ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے سربراہ نے مختصر پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اگلے سال فروری تک پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف تعین کرے گا اِسے کس فہرست میں جگہ دی جائے۔