نیوزی لینڈ نےکرائسٹ چرچ قتل عام کے تناظر میں آج پولیس پیٹرولنگ متعارف کرائی ہے اس واقعے میں 51 نمازی شہید ہوگئےتھے۔
کرائسٹ چرچ سمیت تین علاقوں میں متعارف کرائے جانے والے اس نئے نظام کے تحت افسران خصوصی گاڑیوں میں مسلسل گشت کریں گے جس سے کسی بھی سانحے کی صورت میں جوابی کارروائی کےلئے انہیں زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے گا۔