اٹلی کے سیکریٹری جنرل ڈیفنس اور نیشنل آرما منٹس ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہ پاک بحریہ سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، پیشہ وارانہ ا مور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اٹلی کے سیکریٹری جنرل ڈیفنس، نیشنل آرما منٹس ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے درمیان نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور باہمی دفا عی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنا نے امن و استحکا م کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024