بابو شفقت قریشی نیزہ بازی کپ، 300 کے قریب گھڑ سوار نیزہ بازوں کی شرکت
اسلام آباد(سپورٹس نیوز)بابو شفقت قریشی نیزہ بازی کپ بسلسلہ شادی خانہ آبادی لاریب محفوظ قریشی، محتشم طاہر قریشی D-17اسلام آباد میں زیر سرپرستی اسد فاروق خان آف پسوال، راجہ عمر مشتاق سرور، خان عباس خان، میاں انجم حفیظ قریشی منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 300 کے قریب گھڑ سوار نیزہ بازوں نے شرکت کی۔ اس میلہ کے مہمانِ خصوصی وزیر اُمور کشمیر و شمالی علاقہ جات علی امین آف گنڈاپور تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات،ڈی جی ماحولیات فرزانہ الطاف، ملک مہربان چئیر مین یو سی 45، بابو عمران قریشی،میاں قیصر مبین قریشی، سہیل قریشی، وصی اللہ قریشی ، قاضی گوہر قریشی، ملک رمضان وغیرہ شامل تھے۔ میلہ میں گردونواح سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے بھی شرکت کی ۔وزیر اُمور کشمیر و شمالی علاقہ جات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں اس سے نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں ۔آخر میں جیتنے والے گھڑسواروں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔