یوفون کے پی فٹبال ٹورنامنٹ : 15 شہروں میں کوالیفائر رائونڈمکمل
اسلام آباد (پ ر) یوفون خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے اور مزید 9 شہروں سے نتائج سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر کوالیفائر رائونڈ15 شہروں میں مکمل ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں سوات، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، اپر دیر، لوئر دیر، نوشہرہ اور چارسدہ میں بھی شہری سطح کے مقابلوں کا نتیجہ سامنے آگیا ہے جبکہ لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، مانسہرہ، ہری پور اور مالاکنڈ کے نتائج پہلے ہی سامنے آچکے ہیں۔ اگلے ہفتے میں صوابی، مردان، چترال، بنوں، ایبٹ آباد اور پشاور میں مقابلوں کے بعد ان شہروں کی چیمپیئنز ٹیمیں سامنے آئیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں 21 شہروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار ریجنز ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور اور کوہاٹ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کوالیفائر رائونڈ کے بعد سٹی چیمپیئنز ٹیموں کے اپنے ریجنز میں ایلی منیٹر راؤنڈ منعقد ہوگا۔