تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز
اسلام آباد (این این آئی)تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز ہوگیا ،4 پاکستانی خواتین نے اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کی ،قومی کرکٹر فریحہ محمود، گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو، ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی کورس میں شامل ہیں ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز علی ضیاء ، شاہد اسلم اور راحت عباس کورس میں شریک خواتین کو لیکچرز دیں گے،کورس میں 11 ممالک کی 16 خواتین شرکت کررہی ہیں،17 سے 19 اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ اور ایران کی خواتین بھی شریک ہیں ۔