لائنز کلب انٹرنیشنل کا مقصد خدمت کیلئے رضاکار وں کو بااختیار بنانا ہے، نیلو فر بختیار
راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )لائنز کلب کی Past Directorانٹرنیشنل نیلو فر بختیار نے کہا ہے کہ لائنز کلب انٹرنیشنل کا بنیادی مقصد کمیونٹی کی خدمت کے لیے رضاکار وں کو بااختیار بنانا ہے۔ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے، نادار اور ضرورت مند افراد کی ضروریات پوری کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔سماجی خدمات کے لیے چیمبر آف کامرس کا کردار نہایت اہم ہے۔