تا جر برادری یو بی جی سے تاجر دشمن پالیسی کا بدلہ لینے کیلئے میدان میں نکلے : مر زا عبدالرحمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر مرزاعبدالرحمان نے کہا ہے کہ ساتواں اچیومنٹ ایوارڈ 2019دوبارہ کردیا جو کہ اس ادارے کی تو ہین ہے اچیومنٹ ایوارڈ 2019 امسال صدر پاکستان کے ساتھ اسلام آباد میں منعقد ہو چکا ہے ۔ کل ایک بار پھر ان ایوارڈز کوگورنر ہائو س کراچی میں منعقد کیا گیا جسکی اطلا ع ایف پی سی سی آئی کے کسی ممبر، ٹریڈ باڈیز ، چیمبر و ایسوسی ایشنز کو نہیں دی گئی تھی ۔ کراچی سے صرف چند لوگوں کو مد عو کیا گیا جس کا ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کو کچھ پتہ نہ تھا۔کراچی کے علاوہ کسی چیمبرز و ایسوسی ایشنز کو نہیں بلا یا گیا جو کہ اس ادارے کے اقتدار کے ہوس پرست لوگوں کے ذہن کی عکا سی کرتا ہے۔