سعودی عرب نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیروت میں جاری کشیدگی کے دوران محتاط رہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت میں قائم سعودی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹ کے ذریعے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشیدہ صورتحال میں سفارت خانے سے رابطہ میں رہیں۔ واضح رہے کہ لبنانی حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کے نفاذ کے اعلان کے بعد سے بیروت میں مظاہروںکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024