شام کی صورتحال کے باعث ترک صدر نے دورہ پاکستان مؤخر کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دورہ پاکستان مؤخر کر دیا۔ دورے کی منسوخی شام کی صورتحال کے باعث کی گئی۔ ترک صدر نے 23‘ 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر نے دورہ پاکستان مؤخر کر دیا اور دورے کی منسوخی سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ دورے کی منسوخی شام کی صورتحال کے باعث کی گئی۔ ترکی کے صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا‘ تاہم دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔