سانحہ کارساز کراچی کو بارہ سال بیت گئے،دردناک واقعے میں پیپلزپارٹی کے ایک سوستتر کارکنان اور ہمدرد شہید ہوئے،معاملے کی تحقیقات سرکاری کاغذات میں گم ہوکر رہ گئیں۔
کارساز کے مقام شاہراہ فیصل آج سے بارہ برس قبل وہ سانحہ ہوا جو آج تک بھلایا نہیں جاسکا ہے۔ 18 اکتوبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو آٹھ سال کی خودساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد واپس پاکستان پہنچیں۔ ان کی واپسی کو نئے پاکستان کے آغاز سے تعبیر کیا گیا۔ ایئرپورٹ سے روانہ