یورپی یونین نے برطانیہ کے ساتھ نئے بریگزٹ معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔
یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈٹسک کے ترجمان کے مطابق اب یورپی پارلیمنٹ اور کونسل کو ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ یکم نومبرسے معاہدے کانفاذیقینی بنایاجاسکے۔
ادھر یورپی کمیشن کے صدرJean Claude Juncker نے کہا کہ اگرچہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کامعاہدہ طے پاگیا ہے لیکن انہیں یورپی یونین سے برطانیہ کی دستبرداری پر افسوس ہواہے۔