کندھ کوٹ کے قریب تیز رفتا رٹرک کار پر الٹنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کار پر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پی پی ایل گیس فیلڈ کے مقام پر پیش آیا اور کار سوار افراد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ملازم تھے۔ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریسکیوٹیم نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ریسکیوحکام کاکہناہے کہ حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ہیوی مشینری سے ٹرک کو گاڑی سے ہٹا دیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024