کرکٹ کیساتھ ہمارے دلی لگاؤ نے شاہی جوڑے کو حیران کردیا: اظہر علی‘ثنا ء میر
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے برطانوی شاہی جوڑے کیساتھ میچ کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کھیل کر بہت اچھا لگا۔شاہی جوڑے نے ہماری کرکٹ ہسٹری معلوم کی، ہم نے بتایا کہ ہوش سنبھالنے کے بعد کرکٹ ہی سب کچھ ہے تو بڑے حیران ہوئے اور انہوں نے کھیل کیساتھ جذبے کو خوب سراہا۔قومی خاتون کرکٹر ثنا میر نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان کیساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔ لاہور آمد کے موقع پرپاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ ہمارے زندگی کے یادگار لمحات ہیں۔